ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 100سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 19 اپریل 2024 16:46

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل2024 ء)   ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 100سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ بغیر رجسٹری کے زمینیں خرید کر بلڈنگز تیار کررہے ہیں جس سے نہ صرف خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے وہاں پر سوسائٹیز کے مالکان زمینیں فروخت کرکے رفو چکر ہوجاتے ہیں اور سوسائٹیز میں بنیادی سہولتیں نہ ہونے پر پھر یہاں کے رہائشی لوگ حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں اب ان سوسائٹیوں میں پلاٹس کی خرید و فروخت کا دھندہ عروج پر ہے مگر متعلقہ حکام خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں جب حکومت کیخلاف احتجاج ہوگا تو پھر متعلقہ ادارے حرکت میں آئینگے۔

متعلقہ عنوان :