حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈومیسائل کو ختم کیا جارہا ہے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 19 اپریل 2024 16:47

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل2024 ء)حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈومیسائل کو ختم کیا جارہا ہے اور شناختی کارڈ کو ہی ڈومیسائل قرار دیا جائیگا معلوم ہوا ہے کہ عوامی شکایت پر حکومت نے کابینہ سے حتمی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ڈومیسائل کو ختم کرکے شناختی کارڈ کو ہی ڈومیسائل قرار دیدیا جائے کیونکہ ڈومیسائل کے حصول کیلئے عوام کو نہ صرف وقت ضائع کرنا پڑتا ہے بلکہ جو رقم خرچ ہوتی ہے وہ بھی پوری طرح خزانے میں نہیں جاتی اس لئے شناختی کارڈ ہی آئندہ ڈومیسائل قرار دیا جارہا ہے۔