خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا

موقع پرپہنچے تو دہشت گرد نے ہم پرفائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دہشت گردکوگولی مارکر ہلاک کیا گیا،اہلکار

جمعہ 19 اپریل 2024 18:38

خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) لانڈھی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نیغیر ملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا، پولیس حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

حملے کے دوران دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اٹک پمپ پرہماری پوزیشن تھی، دھماکے کی آواز آئی ، دھماکے کے کچھ سیکنڈ کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں آئیں۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ موقع پرپہنچے تو دہشت گرد نے ہم پرفائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دہشت گردکوگولی مارکر ہلاک کیا گیا۔دوسری جانب غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ گاڑی آہستہ ہوتے ہی حملہ آورنیخود کو دھماکے سے اڑیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے گاڑی کوٹارگٹ کیاجس کوناکام بنادیا، فائرنگ کی وجہ سے گارڈ زخمی ہوگیا، سیکیورٹی گارڈ