بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد،مراسلہ جاری کردیاگیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:22

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد،مراسلہ جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاہور،کراچی، پشاوراور کوئٹہ کے پراونشل الیکشن کمشنرزکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ 21اپریل 2024ء کوہونیوالے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز میں ماسوائے پریزائڈنگ آفیسرزکے باقی سب پر موبائل فون کے استعمال پرپابندی ہوگی جبکہ کسی بھی فی میل پولنگ اسٹیشن میں نہ ہی کوئی غیر متعلقہ برتھ داخل ہوسکے گا اورنہ ہی سیکورٹی پرسنلز داخل ہوسکیں گے اوراگر سیکورٹی پرسنلز کوداخل ہونے کی ضرورت ہوتو وہ پریزائڈنگ آفیسرسے اجازت لے کرداخل ہوسکیں گے۔

اس حوالے سے کہاگیاہے کہ ان ہدایات پرسختی سے عملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔