بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:22

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا افسران نے ریلوے ملازمین کی بیوائوں کے نام الاٹ دکانیں کینسل کردی 9 خاندانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ۔تفصیل کے مطابق چار سال قبل سابقہ آئی او ڈبلیو میاں اعجاز اور اس کے سہولت کاروں نے مبینہ ملی بھگت کر کے چالیس، پچاس ،سال پرانے دوکانداروں اور ریلوے ملازمین کی بیواوں کے نام الاٹ دوکانیں کینسل کر کے ایک ہی شخص کو نو 9 دوکانیں الاٹ کر دیںجس نے نہ صرف ماہانہ دس ہزار روپے کرایہ وصول کرتارہابلکہ فی دکان ایڈونس کی مدمیں دو دو لاکھ روپے بھی اینٹھ لئے مگر تین سال سے ریلوے کو ایک روپیہ بھی کرایہ کی مد میں جمع نہ کرایا گیا اور ریلوے کے خلاف کیس دائر کر دیا ۔

(جاری ہے)

سابقہ آئی او ڈبلیو سمہ سٹہ اور اس کے سہولت کاروں نے مبینہ طور پر من پسند شخص کو نواز کر اپنی جیبیں گرم کرکے ریلوے کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا اور چالیس پچاس سال سے ریلوے کی دوکانوں میں بیٹھے تاجروں کو گزشتہ رات دوکانیں خالی کروا کر 9 خاندانو ں کے منہ کا نوالہ چھین لیا اور آج صبح سمہ سٹہ کی مین دوکانیں سیل کر دیں گئیں ۔

، دکانداروں نے میڈیا کے زریعے ریلوے حکام کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو دوکاندار طویل عرصہ سے ریلوے کے کرایہ دار تھے انہیں ان کی دوکانیں واپس کی جائیں کیونکہ ہم نے کبھی ریل کا کرایہ نہ روکا ہے نہ کبھی پریشان کیا ہے بلکہ باقاعدگی سے بروقت کرایہ ادا کرتے رہے ہیں اس سلسلہ میں موجودہ آئی او ڈبلیو سمہ سٹہ عثمان اعجاز نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسا کام نہیں دہرایا جائے گا کہ کسی ایک شخص کو ایک یا دو سے زائد دوکانیں الاٹ کی جائیں تاکہ پھر سے ریلوے کو ریوینیو میں نقصان اٹھانا پڑے اور متعلقہ شخص کے خلاف مجسٹریٹ کی مدد سے سابقہ تین سال کا کرایہ وصول کریں گے اور ایسے ڈیفالٹر شخص کو ریلوے بلیک لسٹ کر دیتی ہے اور کسی بھی آکشن وغیرہ میں ایسے شخص کی کوئی جگہ باقی نہیں رہتی ہے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر ریلوے ، جی ایم ریلوے ، ڈی ایس ریلوے ملتان ، ڈی این ملتان اور ای این لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ ہماری والدہ کے نام اور ہمارے نام دوکانیں ہمارے ریکارڈ کے مطابق واپس دی جائیں تاکہ ریلوے کو بنا کسی پریشانی کے بروقت ریوینیو مل سکے اور ہم اپنے بچوں کا رزق کما سکیں