لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل

جمعہ 19 اپریل 2024 21:27

لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں آج صبح ہوئے خود کش دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ سیکیورٹی گارڈ نور محمد وینٹی لیٹر پر تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دوسرے زخمی سلمان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب لانڈھی دھماکے کے 2 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔واضح رہے کہ آج صبح سویرے کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق وین میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے، گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔#