انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

جمعہ 19 اپریل 2024 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں ۔جمعہ کے روز ان امتحانات کا پہلا روز تھا پہلے روز 6مضامین کے پرچے لیے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ شہر بھر میں بنائے گئے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز کے باہر اور اندر دفعہ 144کانفاز ،بوٹی مافیا سے نبٹنے کے لیے دونوں شفٹوں میں ایک ایک پولیس اہلکار کی تعیناتی ،امتحانی سینٹر کے اندر امتحانی سٹاف سمیت امیدواروں پر موبائل فونز کے استعمال پر پابندی انتظامات میں شامل تھا جبکہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ نقل کرتے پکڑے جانے والے امیدوار کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور دو ماہ قید کی سزاء دلوانے کا بھی فیصلہ کر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :