سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ضمنی انتخابات اور پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
جمعہ 19 اپریل 2024 22:38
(جاری ہے)
اجلاس میں پولنگ سٹیشنز،پولنگ کیمپس، ریٹرنگ آفیسرز اورپریزائیڈنگ آفیسرزکے دفاتر کے سکیورٹی پلان سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی سی پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح مستعد ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل اور پولنگ ڈے پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پربلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی سی پی او نے متعلقہ افسران کوضمنی انتخابات سے متعلق فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اوردیگر حکومتی اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتخابی ضا بطہ اخلاق پرمن و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ افسران کوالیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اورسکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کے پُرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔بلال صدیق کمیانہ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ میچوں کے دوران ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشا ن اصغر،ڈی آئی جی(آپریشنز)سید علی ناصر رضوی،چیف ٹریفک آفیسر لاہورعمارہ اطہر، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز) سید علی رضا، ایس ایس (پی انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس پی(سکیورٹی)عبدالوہاب، ایس پی(ہیڈ کوارٹرز) عبداللہ لک اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.