Live Updates

چین کی آٹھ کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں کا اظہار دلچسپی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیارہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈ شوز پر رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سنگا پور،انگلینڈ، ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں بھی آئی ٹی سٹی کے لئے روڈ شوز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ملک بھر میں بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے رواں ماہ سے اگست تک روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرز کے لئے دو ٹاورز مختص کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے سی او او بریگیڈئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات