Live Updates

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈ شوز پر رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سنگا پور،انگلینڈ، ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں بھی آئی ٹی سٹی کے لئے روڈ شوز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ملک بھر میں بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے رواں ماہ سے اگست تک روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرز کے لئے دو ٹاورز مختص کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے سی او او بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان کے سب سے بڑے اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار اور چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیارہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات