Live Updates

چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

دنیا بھی چین اور چینی زبان کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے،چین نے دنیا بھر میں معاشی طو رپر اپنالوہا منوایا،چینی زبان پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کرسکتی ہے، زبان سیکھنے سے چینی ثقافت کو سمجھنے کیساتھ عوام سے بہتر تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے، چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت مسلمہ ہے،چینی زبان سے آگاہی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عالمی دن پر پیغام

جمعہ 19 اپریل 2024 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چینی زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ چینی زبان اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے۔ دنیا بھی چین اور چینی زبان کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔چین نے دنیا بھر میں معاشی طو رپر اپنالوہا منوایا ہے۔

عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں زبان اہم ہے۔

(جاری ہے)

چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت مسلمہ ہے،چینی زبان سے آگاہی ضروری ہے۔ چینی زبان پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کرسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چین نے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ چینی باشندوں کی سیکورٹی پر مامور پنجاب پولیس کو چینی زبان سکھائی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے۔ زبان سیکھنے سے چینی ثقافت کو سمجھنے کے ساتھ عوام سے بہتر تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات