بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط

چند سال قبل آپکو سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک ریفرنس کی صورت میں ریاست کے غضب کا سامنا کرنا پڑا

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:29

بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) اسلام آبادبانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ فائز عیسی کے نام خط لکھا ہے جس میںبانی پی ٹی آئی نے خط میں سول سپریمیسی اور آئین کی بالادستی پر زوردیا۔خط میں کہا گیا کہ چند سال قبل آپکو سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک ریفرنس کی صورت میں ریاست کے غضب کا سامنا کرنا پڑا،بانی پی ٹی آئی نے خط میں نوازشریف کی توشہ خانہ سے گاڑی کے معاملہ نیب کے بیان بھی تحریر کیا۔

بانی پی ٹی آئی کے خط میں بہاونگر واقعہ،ججز کا خط اور کمشنر روالپنڈی کے معاملے کو بھی تحریر کیا۔عام انتخابات میں بے ضبابطگیوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کی دراخواست دوماہ سے زیر التوائ ہے،خط کے متن مطابق آپکی اور سپریم کورٹ کی جانب سے اہم معاملات میں غیر سنجیدگی اس آئینی بحران کو بڑھا دے گی،غیر سنجیدہ گی کا ملک پہلے ہی سامنا کر رہا ہے اور اسے مزید کھائی کے قریب دھکیل دے گا،چند سال قبل آپکو سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک ریفرنس کی صورت میں ریاست کے غضب کا سامنا کرنا پڑا، تو آپ نے مختلف فورمز پر اس بات پر فصاحت و بلاغت کا اظہار کیا،آپ نے کہا کہ مرحوم والد کیسے قائداعظم کے قریبی ساتھی تھے،انہوں نے اور علی جناح نے کس طرح دو تاریخی شخصیات نے ایک جیسے اصولوں اور اقدار کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

آئین کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ میں نے عوام کے سامنے آئین کو ہاتھ میں تھاما اور اعلان کیا کہ یہ کتاب آپ کی رہنمائی کرتی ہے،آپ نے کہا قرآن مجید اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آئین ہے۔اب آپ کیلیے یہ ثابت کرنے کا وقت ہے کہ کہ آپ کا پاکستان کے بانیوں کے اصولوں،اقدار اور آئین کی بالادستی پر یقین حقیقی کے لیے ہیں یا محض کھوکھلی بیان بازی تھی۔اب آپ کیلئے ثابت کرنے کا وقت ہے کہ آیا آپ حقیقی طورپر اصولوں اور اقدار پر یقین رکھتے ہیں یا یہ محض کھوکھلی بیان بازی تھی۔