لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:16

لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) لاہور سے قومی اسمبلی کی 1اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل بروز اتوار منعقد ہوں گے۔ صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے ان انتحابات کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے ان 5 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے انعقاد کے لیے انتخابی بیلٹ پیپروں سمیت مہریں اور دیگر ساز و سامان کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے 13 شہروں میں موبائل فون سروس سمیت انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی محکمہ داخلہ کو ایک مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہر پولنگ سٹیشن کے پریزائیڈنگ افسر کو اس کی سکیورٹی کے لئے تین تین پولیس اہلکار فراہم کئے جائیں گے جبکہ پولنگ سٹیشنوں کے اندر ایلیٹ فورس کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے اور پولنگ سٹیشنوں کے باہر ضلعی پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز تعینات ہو گی جو ضرورت پڑنے پر سامنے آئے گی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا