Live Updates

جانثاران عمران خان کا سٹیٹ بینک سامنے دھرنے کا اعلان

بہت ہوگیا مزید صبر نہیں کرسکتے،عمران خان کو جیل سے رہا کرکے ہی دم لیں گے،محمد عاطف حلیم

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) جانثاران عمران خان نے پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کے سامنے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر جانثاران عمران خان کے رہنما ؤں نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا مزید صبر نہیں کرسکتے ہیں عمران خان کو جیل سے رہا کرکے ہی دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بانی چیئرمین عمران خان کو رہانہیں کیاجاتا تب تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔

جانثاران عمران خان کے رہنماؤں نے کہا کہ اب عمران خان کی جیل سے رہائی کیلئے ہر کسی کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا صرف سوشل میڈیا پر باتوں سے اب آگے کا سوچا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین جانثاران عمران خان محمد عاطف حلیم نے کہا کہ جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیاجاتاتب تک ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے کیونکہ عمران خان ہی ہے جو اس قوم کے مشکلات حل کرکے اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتاہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان،رہنما بھر تعداد میں سٹیٹ بینک کے سامنے عمران خان کی رہائی کے لئے منعقدہ دھرنے میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے ساتھ بچے،خواتین اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو لائیں کیونکہ یہ اب ہمارے بچوں کی مستقبل کی جنگ ہے۔ہم کسی صورت مائنس عمران خان قبول نہیں کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات