ادارے میں محنت کش و مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ناصرشاہ

تمام قانونی تقاضوں کو پورا اور شفافیت برقرار رکھتے ہوئے دیگر کول بلاکس کا اوپن آکشن کیا جائے، وزیر توانائی سندھ

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:13

ادارے میں محنت کش و مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ناصرشاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر توانائی منصوبابندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی ہے کہ سندھ لاکھڑا کول کمپنی اپنے دیگر بلاکس کا اوپن آکشن کرے جس میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔ یہ ہدایات انھوں نے سندھ لاکھڑا کول کمپنی کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے موقع پر دیں۔

وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ادارے میں محنت کش و مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ صنعتوں کا پہیہ چلانے اور صنعتوں کو رواں دواں رکھتے ہیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ سندھ لاکھڑا کول کمپنی اپنے مزدور کان کنوں کی جانوں بھی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کان کنوں کی حفاظت کیلئے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ سیفٹی اقدامات کیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

کان کنوں کی صحت اور جانوں کی حفاظت کیلئے ڈسپینسریز، ایمبولنسز اور صحت کے مراکز کو ہمیشہ فعال رکھا جائے اور اگر کسی چیز کی کمی ہے تو اسے ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔ صحت مراکز میں عملے اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ایمبولنسز کو رواں رکھا جائے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ایمبولنسز میں اضافہ کیلئے دیگر کول بلاکس کا اوپن اور میرٹ پر آکشن ناگزیر ہے۔

اس موقع پر سندھ لاکھڑا کول کمپنی کے سی او مشتاق احمد سومرو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے بلاک ٹو میں پہلے ایک کنٹریکٹر کام کرتا تھا اب کام کی رفتار اور کارکردگی بڑھانے کیلئے اور 53 کنٹریکٹرز کو ریزنگ اور لفٹنگ کیلئے دیا گیا ہے جس سے کان کنی کی صلاحیتوں میں اضافہ اور روینیو بھی بڑھائے۔ انھوں نے کہا کہ کول بلاکس (51) اور (52) جو کہ ابھی تک نیلام نہیں ہوئے۔

انھیں ریونیو میں اضافہ کیلئے نیلام کیا جائے گا۔ سی او نے مزید بتایا کہ مختلف اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال دگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ مزید اقدامات کو تیز کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں وزیر توانائی کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی سید نجم احمد شاہ، سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ کاظم علی جتوئی، سندھ لاکھڑا کول کمپنی کے سی او مشتاق احمد سومرو، ڈپٹی سی او انجنیئر مشتاق کمپنی سیکریٹری فرحان مجید اور سی ایف او کامران رضوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :