یہود ونصاریٰ جہاد کے فلسفے کو ختم کرنے کیلئے نظام تعلیم سے جہاد کا مضمون ختم کرنے کیلئے اربوں کی فنڈنگ کررہے ہیں ، شاداب رضا نقشبندی

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم آزادی فلسطین یکجہتی کے طورپر منایا گیا ،ملک بھر میں آزادی فلسطین ریلیاں ،مظاہرئے اور سمینار کا انعقاد کیا گیا ،مساجدوں میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم وبربریت اور مسلم نسل کشی کے خلاف مذمتی قرادادیں منظورکرائی گئی ،اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ اور جذبہ جہاد اجاگر کیا گیا ،یہود ونصاری جہاد کے فلسفے کو ختم کرنے کیلئے اربوں کی فنڈنگ اور ہماری نئی نسل کو جہاد سے دور رکھنا چاہتے ہیں ،علماء کرام ومقررین نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطین میں مسلم نسل کشی کرنے سے باز آجائے ،اسرائیل کی بربادی کا وقت قریب آگیا ہے انشاء اللہ ظالم وجابر عبرت کا نشان بنیں گے ،کراچی میں پریس کلب پر آزادی فلسطین مظاہر ہ کیا گیا جبکہ اسلام آباد ،لاہور ،گوجرانوالہ راولپنڈی ،فیصل آباد شیخوپورہ ،حیدرآباد سکھر،لاڑکانہ ،میرپور خاص ،جیکب آباد ،پتوکی ،پسرور،کامونکی کوئٹہ ،خضدار ،ڈیرہ اسماعیل خان ،سیالکوٹ، اٹک،پشاور سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں ،مظاہرے اور سمینار ہوئے، کراچی پریس کلب پر آزادی فلسطین مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے فلسطین کے عوام نے اس کا گھمنڈ توڑ دیا ہے ،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے موجودہ حالات میں پورے عالم اسلام کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ،اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو نہ روکا گیا تو اس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑجائیگا ،اسلامی ممالک کے حکمران اُمت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں ،متحد ہوکر اسرئیل کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں ،غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کا تعصبانہ مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو طاقت سے کام لینا چاہیے ،اسرائیل کو امریکہ اور اقوام متحدہ مسلم نسل کشی کرنے کیلئے آکسیجن فراہم کررہے ہیں ،دنیا میں امن وانصاف قائم کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت کو اپنے فیصلوں اور قرار داد پر عمل کرانا ہوگا ،اس موقع پر مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری نے کہا کہپاکستان سنی تحریک بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی ،فلسطین اور مقدس مقامات کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے ،پاکستانی قوم فلطینی حریت پسندوں کے ساتھ کھڑی ہے ،انشاء اللہ جلد فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن ظہیر الحسن قادری نے کہا کہ اسرائیلی مظالم وبربریت پر اقوام متحدہ ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی شرمناک عمل ہے ،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن علامہ محمود قادری کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو اس کی تکلیف پورا جسم محسوس کرتا ہے فلسطین کے عوام پر ہونے والے مظالم کا درد پوری اُمت مسلمہ محسوس کررہی ہے ،مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد ہوکر کام کریں اس موقع پر کراچی کے نائب امیر فرحان قادری ،کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد عالم قادری سید رضا باپو ،عامر قادری ویگر عہدیدار موجود تھے ۔