خیبر پختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 2 ، 2 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ (کل) ہو گی

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 2 ، 2 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہو گی ۔ این اے 8 باجوڑ ، این اے 44 ڈی آئی خان ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ چاروں حلقوں سے 49 اٴْمیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 2 ، 2 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ آج اتوار کو ہو گی ۔

ین اے 8 باجوڑ ، این اے 44 ڈی آئی خان ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ چاروں حلقوں سے 49 اٴْمیدوار میدان میں ہیں ۔ 14 لاکھ 71 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔

(جاری ہے)

این اے 8 باجوڑ میں 7 امیدوار میدان میں ہیں ۔این اے 44 ڈی آئی خان میں 19 امیدوار میدان میں ہیں ۔ پی کے 22 باجوڑ میں 13 ،پی کے 91 کوہاٹ میں 10 امیدوار میدان میں ہیں ۔

چاروں حلقوں میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 739 ہیں ۔خواتین ووٹر ز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 216 ہیں ۔ چاروں حلقوں میں مجموعی طور پر 892 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔139 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔