{امریکہ ،اسرائیل اور بھارت عالمی دہشت گرد ہیں : سنی علما کونسل

ھ*پاکستان میں ہونے والی حا لیہ دہشت گردی واقعات میں امر یکہ بھارت اوراسرائیل ملو ث ہے م*دہشت گردی کے خلا ف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہی:مولانا حافظ حسین احمد

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت عالمی دہشت گرد ہیں،پاکستان میں ہونے والی حا لیہ دہشت گردی واقعات میں امر یکہ بھارت اوراسرائیل ملو ث ہے،دہشت گردی کے خلا ف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے امن اور سلامتی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے قومی سلامتی علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔