تین بار کا وزیراعظم بھی فارم 47 پر الیکشن جیتاہے ‘اعتزاز احسن

نواز شریف سیٹ لینے سے انکار کردیتے تو ان کا سیاسی قد بڑھ جاتا‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 اپریل 2024 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے جارہے ہیں ،تین بار کا وزیراعظم بھی فارم 47 پر الیکشن جیتاہے ۔

(جاری ہے)

این ای119میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف سیٹ لینے سے انکار کردیتے تو ان کا سیاسی قد بڑا ہو جاتا ،ایک بھائی فارم 47 کے ذریعے وزیر اعظم بن گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن ریفارمز کے حق میں ہے ۔