دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ کے فارغ التحصیل علماء و حفاظ کی دستار بندی

ملک بھر سے جید علماء ومشائخ پیران طریقت اور دینی وسیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت ،دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ دین اسلام کے محافظوں کا ادارہ ہے،مقررین مفتی محمد جان نعیمی نے ہمیشہ اتحاد کی بات کی ،موجودہ حالات میں اگر متحد نہ ہوئے تو تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی،شاہ اویس نورانی ، سید امیر محمد بوھروی ودیگر

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) سندھ کی نامور بزرگ ہستی مفتی محمد عبداللہ نعیمی شہید کا 43 ویں سالانہ عرس مبارک اور جامعہ مجددیہ نعیمیہ کے 49 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کے موقع پر جلسے کا اہتمام گیا جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، پیران طریقت سیاسی سماجی انتظامی شخصیات سمیت،مدرسین کی اور عقیدتمندوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،اس موقع پر ممتاز علماء کرام نے 100 ایک سؤ سے زائد فارغ التحصیل علماء کرام و حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔

سندھ کی عظیم بزرگ ہستی شمس الفقہاء بانی جامعہ مجددیہ نعیمیہ مفتی محمد عبداللہ النعیمی الشہید کا 43 سالانہ عرس مبارک اور 49 واںسالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد عالم اسلام کی قدیم ترین علمی روحانی درسگاہ جامعہ مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر کراچی میں منعقدکیا گیا، جس میں صوبائی وزیر برائے مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی ، سیکریٹری جنرل جمیعت علماء پاکستان ،جانشین قائد ملت اسلامیہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی ،مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیرپیر عبدالخالق بھرچونڈی،میزبان مرکزی جماعت اہلسنّت صوبہ سندھ کے امیر مفتی اعظم سندھ صاحبزادہ مفتی محمد جان نعیمی،گوجرانوالہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیر رفیق احمد مجددی، پنجاب سے سید امیر محمد بھوروی ،مفتی قاضی محمد احمد نعیمی، آغا فقیر محمد جان اشرفی، مفتی نور محمد نعیمی، چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی درگاہ لواری شریف بدین، پیر آغا محمد ایوب جان سرہندی ،صاحبزادہ مفتی نذیر احمد جان نعیمی، پیر سید محفوظ رضا شاہ،سید ضمیر حسین شاہ جیلانی، مفتی عنایت اللہ سکندری ،مفتی محمد شریف سعیدی، صاحبزادہ مفتی عبید جان نعیمی، صاحبزادہ قاسم جان نعیمی، مفتی عابد جان نعیمی صاحبزادہ زبیر صدیقی، پیر امان اللہ جان سرہندی ،پیر حفیظ اللہ جان سرہندی، سابقہ ایم این اے ساجد احمد ، پیر عبدالباسط ہمایونی شریف،فقیر ملک محمد شکیل قاسمی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ ادا محمد میمن، پیپلز پارٹی ایم پی اے یوسف مرتضی بلوچ،ایم پی اے سلیم کلمتی، ایم این اے عبدالحکیم بلوچ،رئیس شفقت علی ملکانی ،وڈیرہ منظور احمد میمن، کے کے میمن، چیئرمین میونسپل کارپوریشن ملیر جان محمد بلوچ وشخصیات و دیگر قائدین اہلسنّت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسیسے خطابمیں صوبائی وزیر مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے جامعہ مجددیہ نعیمیہ سے سند فراغت حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے جامعہ مجددیہ نعیمیہ کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں کیا جا رہا ہے، جو کہ ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ اس ادارے میں جس تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہے اس کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

سندھ صوفیاء کرام کی سرزمین ہے، سندھ کے خیر خواہوں کی ضرورت ہے مجھے امید ہے کہ مفتی محمد جان نعیمی سمیت دیگر علماء کرام میرا ساتھ دیں گے اور سندھ کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپنے ڈپارٹمنٹ میں مدارس مساجد درگاہوں کے اوقاف کھاتے سمیت دیگر محکموںمیں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔جلسہ دستار فضیلت تقسیم اسناد و عرس مبارک مفتی محمد عبداللہ نعیمی شہید کے موقع پر شاہ محمد اویس نورانی صدیقی ،سید امیر احمدبھوروی، پیر رفیق احمد مجددی و دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ دین اسلام کے محافظوں کا ادارہ ہے جہاں سے ہر سال سینکڑوں علماء کرام حفاظ کرام سند فراغت حاصل کرکے دین متین کی خدمت عمل میں مصروف ہیں اور مدارس دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت مدارس کے لیے آسانیاں پیدا کرے، علم وہ فائدہ ہے جو دوسروں تک پہنچایا جائے آج علماء کرام کی دستاربندی ہوئی ہے امید ہے وہ دین اسلام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے اہلسنّت کی مساجد کے منبروں سے ہمیشہ امن سلامتی کا درس دیا جا تا ہے، ہم وطن عزیز سے پیار محبت کرنے والے لوگ ہیں فارغ التحصیل علماء کرام اپنے اپنے علاقوں میں دین کی خدمت کریں اور خود کو معاشرے کا آئیڈیل بنائیں تا کہ لوگ اپنے بچوں کو دین کی تعلیم دلانے کے لیے جذبے سے سرشار ہوجائے۔