اتحادی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث آنیوالے دنوں میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی،عثمان ملک

اتوار 21 اپریل 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث آنیوالے دنوں میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عثمان ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئی ڈیل کے معاملات طے ہوتے ہی مہنگائی میں بتدریج کمی کے آثار نمایاں ہونے شروع ہو جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو بھر پور سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے مگر عوامی ایشوز پر بھی ہم اسمبلیوں کے اندر اور باہر آواز بلند کرتے رہینگے۔عثمان ملک نے پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ گندم کے کاشتکاروں کو انکی محنت کا صحیح معاوضہ دلانے کے لیے ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے ۔