ٰ بلاول بھٹوزرداری کے ویڑن کے تحت بنیادی حقوق سے محرومیوں کا ازالہ پیپلزپارٹی کرے گی، آصف خان

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

C کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،کنوینیئرضلع شرقی آصف خان نے کہاہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ویڑن کے تحت بنیادی حقوق سے محرومیوں کا ازالہ پیپلزپارٹی کرے گی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منتخب نمائندوں کو بنیادی مسائل کے حل کے لیے ووٹرز سے قریبی رابطے اورمسائل کے حل کی ہدایت کی ہے،عوامی مشاورت سے یوسی سطح پرترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 235کے رابطہ دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات اور بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات تیز کرنے کے لیے مختلف تجاویزپرمشاورت کرتے ہوئے کیا۔آصف خان نے کہاکہ پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں میں سہولیات کی فراہمی پرکام جاری ہے،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ہدایت کی ہے کہ منتخب نمائندے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ووٹرز سے قریبی رابطے کے لیے علاقائی سطح دفاترقائم کریں اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز سنیں،ان کاکہنا تھا کہ این اے 235میں بہت جلد صوبائی وزرا کھلی کچہری کے ذریعہ عوامی مسائل سن کرفوری حل کے لیے احکامات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی پارٹی نے کراچی کے عوام سے کیے گئے انتخابی وعدے پورے نہیں کیے،کراچی سمیت سندھ کے عوام نے سیاسی سوداگروں کومسترد کرکے پیپلزپارٹی کوخدمت کا موقع دیا ہے اورکراچی کی ترقی کے لئے پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں نے بلاول بھٹو کی قیادت میں مسائل کے حل کا چیلنج قبول کیا ہے،آصف خان نے کہاکہ کراچی کی ترقی کا جوعمل بلاول بھٹو نے شروع کیا ہے اس میں مزید بہتری کے لیے یوسی سطح پرعوامی مشاورت سے ترقی کا پلان بناکراس پرعملدرآمد کرائیں گے۔