لاہورکے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز 61086ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے

پیر 22 اپریل 2024 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) لاہورسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز 61086 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فارو ق 34197ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 19.12فیصد رہا۔