Live Updates

ضمنی الیکشن میں کامیابی کا سہرا مریم نواز کو جاتا ہے،عظمیٰ بخاری

کوئی اور الیکشن جیتے تو وہ مقبولیت کے دعوے کرے اور جب ہم جیتیں تو دھاندلی کا رونا مچایا جاتا ہے،۔ضمنی الیکشن میں فارم 45 کے ڈرامے کا خاتمہ ہوگیا،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 22 اپریل 2024 15:08

ضمنی الیکشن میں  کامیابی کا سہرا مریم نواز کو جاتا ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل2024 ء) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میںکامیابی کا سہرا مریم نواز کو جاتا ہے،کوئی اور الیکشن جیتے تو وہ مقبولیت کے دعوے کرے اور جب ہم جیتیں تو دھاندلی کا رونا مچایا جاتا ہے ان کے مقدر میں رونا لکھا جا چکا ہے ، پی ٹی آئی دور میں بھی ہم نے ضمنی الیکشن جیتا تھا۔ضمنی الیکشن میں فارم 45 کے ڈرامے کا خاتمہ ہوگیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے الیکشن میں درست فیصلہ کیا۔گھوڑے اور گدھے شیر کے سامنے نہیں ٹک سکتے۔پنجاب کی عوام نے ایک بار پھر فیصلہ سنا دیا کہ پنجاب صرف نواز شریف کا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو عوام نے سڑکوں پر دیکھا، مریم نواز کی ڈیڑھ یا پونے دو مہینے کی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بزدار ماڈل نے پنجاب کو بڑ انقصان پہنچایا ہے۔

عوام نے مسلم لیگ ن کی خدمت کو دیکھ کر مینڈیٹ دیا ہے۔ رونا پارٹی کا فارم 45 کا بہانا کل ختم ہوگیا تو دھاندلی کا رونا شروع کردیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کامزید کہناتھا کہ فساد پارٹی سازشیں کرنے سے بازنہیں آرہیں، شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ سے متعلق انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو فلور کلینر کے تین قطرے دینے کا الزام ہے، کوئی پاگل ہی ہوگا جو موکلوں کے سامنے فلور کلینر دے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔عوام اب پی ٹی آئی کے کسی بہکاﺅے میں نہیں آئیگی۔فارم 45اور 47پر سیاست کرنے والوں کو کل عوام نے جواب دیدیا ہے اب یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ۔پنجاب کے عوام نے ن لیگی کی پالیسیوں پر کل مہر لگا دی ہے ۔پنجاب میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کئی اہم منصوبوں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات