برقی لائنوں میں مرمت کے سلسلے میں 23اپریل سے 25اپریل تک کوئٹہ شہر مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

پیر 22 اپریل 2024 18:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں پرترقیاتی کاموں اور شفٹنگ کے کام کے پیشِ نظر 23اپریل سے 25اپریل تک کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجی بند رہے گی۔گرڈاسٹیشن سے منسلک جناح روڈ، سورج گنج بازار،جناح ٹاون، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، عالم خان، مارکرفیکٹری، پی اے ایف، بروری روڈ، انٹرکنیکٹراور نواں کلی فیڈروں سے صبح 10:30بجے سے سہ پہر3:30 بجے بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، کرانی، اے ون سٹی،واسا، ہزارہ ٹاون، جڑسا، سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، اولڈو نیو جان محمد، خیر بخش مری، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ اور سیٹلائٹ ٹاون فیڈرزنیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم،ادیان، کڈنی سینٹر،خروٹ آباد، دوستین، تکاتو، عمر، چشمہ، گارڈ،پی اے ایف فیڈروں سے صبح 10:30 بجے سے 3:30بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں اُسی دنوں میں مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد،سیدآباد، کاسی ون، کاسی ٹو، طوغی روڈ، لیاقت بازار اورسٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔