اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 22 اپریل 2024 17:23

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2024ء ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں شوگر ملز مالکان کی چالاقیوں کے باعث 15لاکھ ٹن سے زائد چینی بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے چینی کے نرخ 200روپے کلو تک پہنچنے کے امکانات ہیں حکومت نے اس سلسلہ میں فوری طور پر اقدامات نہ کئے تو اس کے نقصانات عوام کو برداشت کرنا پڑینگے حکومت بروقت اقدامات کرکے چینی مافیا کو کنٹرول کرسکتی ہے۔