افسوس’’دھاندلی جن‘‘ سے ضمنی انتخابات بھی محفوظ نہ رہ سکی: فرخ جاوید مون

پیر 22 اپریل 2024 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ افسوس’’دھاندلی جن‘‘ سے ضمنی انتخابات بھی محفوظ نہ رہ سکے،دو خانوں نے مخا لف جماعتوں کودیوار سے لگانے کیلئے ضمنی انتخابات میں بھی عوامی مینڈ یٹ چو ر کرلیا،اگر ضمنی انتخابات میں بھی سلیکشن ہی کرنی تھی تو قوم کا اربوں روپیہ الیکشن پرکیوں ضائع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں بھی مند پسند افراد کودھاند لی کے سہارے جیت کے ہار پہنا کر عوام کے جذبات کا قتل عام کیا گیادو خانوں کی حکومت نے دھاند لی کے نئے ریکارڈ قائم کرکے ثا بت کر دیا کہ یہاں عوامی ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی وا ضح جیت کو ہار میں تبدیل کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اور عوام ایسے عنا صر سے نفر ت کر تی ہے ہم دھاندلی شدہ انتخابات کو مسترد کر تے ہیں۔