مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین

پیر 22 اپریل 2024 22:04

مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) بھارت میں انتخابات کا سلسلہ شروع ، جمہوریت کا تقاضا ہے کہ مخالفین کے مابین منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مقابلہ اور تمام شہریوں کیساتھ مساوی سلوک ہو، مودی کا بھارت دونوں خصوصیات سے محروم ہے، بھارتی ووٹرز کے مطابق مودی کے زیر اقتدار کرپشن اور دولت کی غیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے، دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں انتخابات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، جبکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار کی اصلیت دی گارڈین کی رپورٹ میں آشکار ہوچکی ہے ، بھارت کی عوام کو اپنا مینڈیٹ مودی کو دینے سے پہلے سوچ لینا چاہیے، دی گارڈین کے مطابق مودی سرکار ایک جانب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کررہی ہے ، تو دوسری جانب انتخابات سے پہلے ہی جیت کا اعلان کرتی نظر آتی ہے، اپوزیشن جماعت کے اکاو?نٹس منجمد ہونا، تمام اہم اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری، استغاثہ کا بطور ہتھیار استعمال اور بی جے پی کو 1.25 بلین کی امداد حاصل ہونا کوئی اتفاق نہیں ہوسکتا، مختلف سروے سے پتا چلتا ہے کہ بھارتی عوام بے روزگاری، مہنگائی اور آمدنی اور مالی عدم تحفظ کے متعلق شدید پریشانی کا شکار ہیں، مودی سرکار ان تمام مسائل کے بارے میں نہایت ناقص ریکارڈ کی حامل ہے، ہندوستان 200 ملین سے زائد مسلمانوں کا گھر ہے لیکن مودی انہیں نظر انداز کرتے ہوئے محض ہندو انتہا پسندوں کو ترجیح دیتا ہے جن کی جانب سے مسلمانوں کو امتیازی سلوک اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، مودی جنوبی ہندوستان میں مقبولیت سے محروم ہے کیونکہ وہاں علاقائی و ثقافتی شناخت کو ہندومت پر ترجیح دی جاتی ہے، جن علاقوں میں مودی کی مقبولیت کم ہو وہاں تشدد اور دہشتگردی سے ہندومت کے قوانین نافذ کروائے جاتے ہیں، اروند کیجریوال کی گرفتاری مودی کے اپنے آپ میں اعتماد کی کمی کا ثبوت ہے، مودی کے پاس عدم تحفظ محسوس کرنے کی بہت وجوہات ہیں،�

(جاری ہے)