ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کااظہار ہے، سید علی حیدر گیلانی

پیر 22 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ نے ثابت کر دیا کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر اظہار اعتماد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ اور رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے،انکا کہنا تھا کہ ممتاز چانگ اور خورشید جونیجو کی کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ 19مئی کو ملتان میں بھی پیپلز پارتی فتح کے جھنڈے گاڑھے گی۔