بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

منگل 23 اپریل 2024 13:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) بلو چستان میں کل سے مغربی ہواوں کا ایک اور طاقتورسسٹم داخل ہو گا، صو بے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بلو چستان میں مغربی ہوائوں کا ایک اور سسٹم داخل ہو گا ،وادی کو ئٹہ سمیت تر بت ، پنجگور، گوادر، چاغی ، واشک ، خضدار، خاران ،زیارت، اور گر دنواح میں موسلادار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں سے بعض علا قوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا اخطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اس بارے میں الرٹ جاری کر دیا تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو اس بارے میں آگا ہ کر دیا گیا ہے ۔واضح حالیہ چند روز میں بارشوں سے صوبے متعدد علا قوں میں سیلابی صورتحال کے باعث متعدد افراد جاں بحق کئی گھروں کو بارشوں سے نقصان پہنچا،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25، جبکہ سبی37،نوکنڈی35،جیونی 31،تربت38،قلات21میں ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔