Live Updates

جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان

عمران خان کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں، سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے،نی چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 23 اپریل 2024 13:02

جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل2024 ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا، عمران خان کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں، سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا۔

ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا۔بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔تمام کیسز میں ججز پر دباو¿ ہے کہ انہیں کیسے جاری رکھا جائے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔

(جاری ہے)

القادر یونیورسٹی کیس کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کو کیسوں میں گھسیٹا جاتا رہے گا۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں کچھ بھی نہیں ہے اور یہ کیس بھی ان سے نہیں سنبھل رہا ہے بالآخر اسے بھی ختم کرنا پڑیگا۔عمران خا ن اور بشریٰ بی بی کیخلاف قائم عدت کیس نہایت ہی بے ہودہ کیس ہے صرف فرضی باتوں کی بنیاد پر یہ کیس بنایا گیا ہے ۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بے بنیاد مقدمات پر سزائیں سنائی گئی ہیں ۔دریں اثناءسابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیہ تقریب پر درج مقدمے کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سنے۔دوران سماعت علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا تھا، ہم دعا کررہے تھے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات