Live Updates

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی

سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عمران خان کے جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 اپریل 2024 16:00

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2024 ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی شاہد خاقان عباسی اور ان کے صاحبزادے عبداللہ خاقان نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی جبکہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چوہدری سفیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے.

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالتی عملے نے بتایا کہ آج جج ناصرجاویدرانا تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹرائل میں اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں چنانچہ ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی. واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھاان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس وقت قواعد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے.

بعد ازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا. سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے سارے کیسوں میں” کلین چٹ“ لے لی ایل این جی ٹرمینل کے وقت شاہدخاقان عباسی میاںنوازشریف کی کابینہ میں وزیرپیٹرولیم تھے لہذا حکومت کا سربراہ بھی اپنی کابینہ کے کسی رکن کی بے ضابطگی کا اتنا ہی ذمہ دار ہوتا ہے اس لیے نوازشریف کو بھی اس ریفررنس میں شامل کرنا چاہیے سابق وزیراعظم عباسی کے حامیوں کا کہنا تھا کہ انہیں شریف خاندان کی پارٹی پر اجارہ داری کے خلاف آوازاٹھانے کی سزا دی جارہی ہے.


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات