میرپورخاص ضلع میں 24 اپریل سے 30 اپریل تک بچوں کو مختلف بیماریوں سےبچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا ہفتہ منایا جائے گا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 23 اپریل 2024 17:23

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2024ء ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس کے اعلامیہ کے مطابق دنیا بھر کی طرح میرپورخاص ضلع میں بھی بچوں کومختلف جان لیوہ اور خطرناک مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا ہفتہ 24 تا 30 اپریل 2024 تک منایا جائے گا .انہوں نے میرپورخاص کی عوام خاص طور پر والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پیدائش سے لیکر ایک سال تک کے بچوں کو جان لیوہ اور خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہفتے کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں .

متعلقہ عنوان :