8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی

منگل 23 اپریل 2024 21:58

8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے فارم 47 فوری طور پر جاری کرنے پر شکوک شبہات کا اظہار کیا ہی.

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،ترجمان کے مطابق حالیہ ضمنی انتخاب کے فارم 47 کے اجرا میں الیکشن کمیشن کی پھرتیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یہ جعلی فارم دھونس اور دھاندلی کے ذریعے پہلے ہی تیار کیے جا چکے تھے، ترجمان کے مطابق عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخاب میں عوامی مینڈیٹ پر ڈالے گئے کھلے ڈاکے نے الیکشن کمیشن کے متعصبانہ، جانبدارنہ اور مجرمانہ کردار پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے، ترجمان کے مطابق ضمنی الیکشن میں پریزائڈننگ افسران اور پولنگ ایجنٹس کے اغوا کے بعد فارم 45 پر جبری دستخط کروائے جانے کے ٹھوس شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، ترجمان کے مطابق مینڈیٹ چور جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایما پر بددیانت الیکشن کمیشن کی خصوصی سرپرستی میں ایک بار پھر عوام کے حق رائے دہی کو غصب کیا گیا، ترجمان کے مطابق عوام کے ووٹ کی پامالی کے ذریعے جمہوریت پر ڈالے جانے والے کھلے ڈاکے میں مجرمانہ سہولتکاری کرنے پر الیکشن کمیشن سمیت تمام ذمہ داران کا محاسبہ کیا جائے، ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس لاقانونیت کے خلاف اپنی آئینی جدوجہد عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کے حصول تک جاری رکھے گی… اعجاز خان