ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

ایئرپورٹ پر گورنر، وزیراعلی سندھ اور وفاقی وزیر نے معزز مہمان کو الوداع کہا

بدھ 24 اپریل 2024 18:10

ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے، ایئرپورٹ پر گورنر، وزیراعلی سندھ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔

(جاری ہے)

وزیر مہمان داری وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بھی ایران کے صدر کو الوداع کیا، ایرانی صدر نے دورہ پاکستان میں صدر مملکت، آرمی چیف اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ ایران کے صدر نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی، دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا گیا۔