وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا

بدھ 24 اپریل 2024 18:14

وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہا ز شریف نے بدھ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے مزار پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے ۔

وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا۔نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قیام پاکستان میں نوجوانو ں کا کلیدی کردار رہا ۔نوجوانوں نے تحریک پاکستان میں ہراول دستے کا کردار اداکیا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔