ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ہمراہ ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے پاسکو گندم کے خریداری مراکز کا دورہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 24 اپریل 2024 17:54

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2024ء )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ہمراہ ڈی پی او نصیب اللہ  خاں نے پاسکو گندم کے خریداری مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر  ڈی جی ایم پاسکو، بہاول نگر  بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ ضلع بہاول گندم کی پیدوار میں ملک بھر میں نمایاں مقام کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ محکمہ خوراک ضلع کی تین تحصیلوں چشتیاں ، ہارون آباد اور فورٹ عباس میں گندم کی خریداری جبکہ بہاول نگر اور منچن آباد میں وفاقی محکمہ پاسکو گندم کی خریداری کا مجاز ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا  کہ ضلع بھر میں گندم خریداری کے 22خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 12 خریداری سنٹرز اور 10فلیگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ چشتیاں میں 4 خریداری اور 5فلیگ مراکز، ہارون آباد میں 4خریداری اور 3فلیگ سنٹرجبکہ فورٹ عباس میں 4خریداری اور 2 فلیگ قائم کیے گئے ہیں۔