افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف

بدھ 24 اپریل 2024 21:43

افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کی کامیابی پر اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر آج بھی قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ استعماری قوت خطے پر اپنا تسلط جمائے بیٹھی تھی، افغان طالبان نے جدید اسلحہ کے بغیر سامراجی قوت کو شکست دی جس کی تعریف بنتی تھی، ہمارا اور ان کا تعلق ہم نے اپنے سیاق و سباق میں دیکھنا ہے، افغان طالبان کی جدوجہد کہ کامیابی کی تعریف فرض بنتا تھا،پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات اس وقت مثالی نہیں ہیں، دونوں ممالک کو تعلقات پر محنت کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ کو پاکستان کی بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے، اسرائیل نے ہزاروں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا ، غزہ میں آج بھی قتل عام جاری ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے، کیا ہمیں اس کی سزا دی جائے گی