یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

جمعرات 25 اپریل 2024 15:16

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ تعمیری بات چیت اور سٹرٹیجک منصوبہ بندی کے ذریعہ نشان زد ہونے والی میٹنگ نے دانشمندانہ مالیاتی انتظام اور فیصلہ سازی کے شفاف عمل کیلئے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ یونیورسٹی کے تعلیمی اور ترقیاتی اہداف کی حمایت کیلئے وسائل کی تقسیم، بجٹ کے تحفظات اور طویل مدتی مالی استحکام پر مرکوز کلیدی بات چیت کی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور پروفیسر شفیق الرحمن، چیئرپرسن آف ایف اینڈ پی سی ثمینہ درانی، ڈی جی فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محسن حبیب، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا، صاحبزادہ عباس خان، ایکس ایس اوبجٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبر پختونخوا ڈاکٹر عابد فرید، ڈین فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی آف ہری پور، ڈاکٹر عمارہ گل ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز یونیورسٹی آف ہری پور، ڈاکٹر عزیز اﷲ ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز یونیورسٹی آف ہری پور، ڈاکٹر محمد مختار ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیومریکل سائنسز یونیورسٹی آف ہری پور ریاض محمد رجسٹرار، سلمان خان ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی یونیورسٹی آف ہری پور، عمران محمد خزانچی یونیورسٹی آف ہری پور (سیکرٹری ایف اینڈ پی سی نے کمیٹی کے ممبران کی حیثیت سے اہم اجتماع میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہری پور یونیورسٹی تمام شرکاءکا ادارہ کی مالیاتی لچک اور سٹرٹیجک وژن کو آگے بڑھانے کیلئے ان کی گرانقدر شراکت کیلئے شکریہ ادا کرتی ہے۔