Live Updates

عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا جارہا تھا، ہر پارٹی میں مخالفت ہوتی ہے تو میری پارٹی میں بھی میری مخالفت ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 25 اپریل 2024 15:58

عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حوالے سے میرے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا سعودی عرب کے حوالے سے بیان مناسب نہیں تھا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا میری بہنوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمات اس لیے درج ہیں کہ یہ میرے اپنے ہیں، ہائی کورٹ میں کیسسز نہ لگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیسز نہ لگنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا جارہا تھا، عمران خان کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا، ہر پارٹی میں مخالفت ہوتی ہے تو میری پارٹی میں بھی میری مخالفت ہوئی ہے، عمران خان نے احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب کو ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ’رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کے ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا‘، تاہم پاکستان تحریک انصاف نے رجیم چینج میں سعودی عرب کے کردار کی تردید کی۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ایما پر بطور مرکزی ترجمان جماعت کے رہنما شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کےحوالے سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دے کر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں، شیرافضل مروت کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں، یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات