ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنے کر نیوالے اب 5 سال تک انتظار کرکے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا ئیں ،رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 21اپریل کو قلعہ عبد اللہ میں ہو نے والے الیکشن میں شکست کا سامنے کر نے والے امیدوار اب 5سال تک انتظار کرکے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا ئیں ،عوامی نیشنل پارٹی نے کبھی باچاخان ،ولی خان کی سیاست اورذاتی مفادات کی خاطر ملک وپشتونوں کا سودا نہیں کیا،قلعہ عبد اللہ کے عوام نے عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اگر کوئی اس پر کیس کرنا چاہتا ہے انکے راستے کھلے ہوئے ہیں ہم کسی بھی صورت میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ،بلو چستان اسمبلی میں حکومت میں شامل ہو نے یا پھر اپو زیشن میں بیٹھنے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی صوبائی قیادت کریگی ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عثمان ، مرکزی جوائنٹ سیکر ٹری رشید خان ناصر ، ثناء اللہ،دائود خان اورمابت کاکا کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قر با نیوں سے بھری پڑی ہوئی ہے لیکن اے این پی کومختلف طریقوں سے نظریات اور جمہوریت سے دور کر نے کی کوششیں کی جا رہی ہیں 21اپریل کو قلعہ عبداللہ میں پی بی 50میں ری پولنگ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اس دوران پرامن الیکشن کو مخالفین نے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ صورتحال کوکنٹرول میں کامیاب رہی ۔

انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے باچاخان اور ولی خان کی سیاست اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک وپشتونوں کا سودا نہیں کیا 8فروری کے الیکشن میں بہت سارے حلقوں میں ہمارے ساتھ ظلم ہوا حلقہ پی بی 50میں ہو نے والے الیکشن میں بھا ری اکثریت سے کامیابی حاصل کی لیکن مخالفین اپنی ہار کو برداشت نہیں کرپارہے تھے جس پر جے یوآئی اور پی کے میپ نے عدالت سے رجوع کیا سپریم کورٹ نے پورے حلقے میں الیکشن کروانے کا حکم دیا عدالتی فیصلے کی روشنی میں21اپریل کے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے ہیںپی بی 50میں یہ میرا پانچواں الیکشن تھا جس میں ایک بارپھر کامیا بی حاصل کی پورے قلعہ عبداللہ میں پرامن الیکشن ہوامخالفین نے ایک منصوبے کے تحت ہیڈکوارٹر کوقبضے میں لینے کی کوشش کی ۔

انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کی جانب جعلی فارم 45 بناکر پروپیگنڈے کئے جارہے ہیںعوام جانتی ہے کہ الیکشن کے دوران کون غنڈہ گردی میں ملوث تھا اور کون نہیں عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے جس پر انکار مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ وہ کہہ سکے کہ ان پر ظلم ہوا ہے ہم کسی بھی صورت عوام کو تکلیف میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی صورت کسی کے دبائو میں نہیں آئیگی ۔

انہوں نے کہاکہ قلعہ عبد اللہ کے عوام نے عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اگر کوئی اس پر کیس کرنا چاہتا ہے انکے راستے کھلے ہوئے ہیں ہم نے پانچواں الیکشن لڑا ہے چھٹا الیکشن بھی لڑیں گے عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی صورت مخا لفین کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیگی اور نا ہی اپنے علاقے اور قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے الیکشن سے بائیکاٹ کر نے کے بعد پشتونخواء کو سپورٹ کیا لیکن عوام کو طاقت کو کوئی ختم نہیں کر سکتا ہم نے پشتونخواء ، جمعیت علماء اسلام اور پی ٹی آئی سے الیکشن میں بھا ری اکثریت سے کامیاب حاصل کی ہے انہیں چاہیے کہ اب5سال تک آرام کریں اور عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا ئیں ، ہم نفرت کی سیاست کو ختم اور قلعہ عبد اللہ کو تر قی کی جانب گامزن کر نا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 8فروری کو الیکشن میں شہید ہو نے والے کارکنوں کو سرخ سلام پیش کرتاہوں ہم پر ہمیشہ ظلم ہوا ہے جسے ہم برداشت کرتے ہیں آئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے جلد صوبائی قیادت فیصلہ کرے گی ، قلعہ عبد اللہ سے منشیات کا خاتمہ کر نے کی کوششیں کی ہیں اور انکے خلاف الیکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ علا قے میں ناقص میٹریل کا کام کر نے والے کنٹریٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔