Live Updates

عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں‘ملک افضل کھوکھر

میرا مشن میرے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے‘رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ

جمعہ 26 اپریل 2024 16:58

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں،نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز عوام کی خدمت کے مشن میں انشااللہ کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا مشن میرے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری ایمانداری سے کوشاں ہے۔

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، مریم نواز پنجاب میں جہاں بھی جا رہی ہر طرف خواتین ان کا والہانہ استقبال کرتی ہیں، مریم نواز پنجاب کی خواتین کے لیے رول ماڈل کا درجہ اختیار کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کو پروپیگنڈہ ٹرولز اور گالم گلوچ برگیڈ کی کردار کشی مہم سے فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹر زباہرنکلاجو خوش آئند بات ہے،چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا۔ پنجاب کا مزدور،کسان،محنت کش،طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرفہرست ہیں،رمضان نگہبان پیکج،20 ہزار بائیکس،سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ 130ارب کا کسان پیکج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے،عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات