سینیٹرتاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان

جمعہ 26 اپریل 2024 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم سرزد کیا ، کھیلوں کیلئے مختص تیس سال کی محنت کو تیس منٹ میں برباد کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سید سبط حیدر اور کامران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمہلیکس میں سالہا سال سے بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے تھے ، سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے ،، وزارت داخلہ کیساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے،، ایک جنگل کو کھیلوں کیلئے آباد کیا تھا، تیس سال کی محنت کو سی ڈی اے نے برباد کردیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی کارووا?ی کی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جس پر توہین عدالت کی کارروائی کرینگے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے علم میں تمام معاملات ہے۔پیپلز پارٹی کے راہنما سید سبط بخاری نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ٹورنامنٹس کھیلتے تھے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نمائندے یہاں آتے تھے ، ہم سی ڈی اے کے کو?ی ڈیفالٹر بھی نہیں تھے۔ سازش کے تحت سی ڈی اے نیاسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کیا۔ سی ڈی اے کی اس کمپلیکس کو دوبارہ تعمیر کروا کے دے۔