حالیہ طوفانی بارش نے تفتان میں کافی لوگوں کو نقصان پہنچایاہے، میر عبدالودود خان سنجرانی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین میرعبد الودود خان سنجرانی نے کہا حالیہ طوفانی بارش نے تفتان میں کافی لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے بھروقت تفتان پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیا گیا 50 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں بندات ٹوٹنے سے سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہواتھا تین افراد ندی میں بہہ گئے تھے ایک جان بحق ہوگیا تھا جبکہ دو کو ریسکیو کر لیاانھوں نے مزید بتایا تفتان میں بھروقت امدادی سرگرمیاں شروع کرنے سے متاثرین کو ریلیف مل رہا ہے سیلابی پانی سے راستے بھی بند تھے راستے بحال ہوتے ہی متاثرین تک امدادی سامان پہنچا دیئے ہیں انھوں نے مزید بتایا حالیہ طوفان بارش نے ضلع چاغی کے دو تحصیل کو بہت زیادہ متاثر کردیاہے تحصیل چاگئے اور ابھی تفتان تحصیل میں زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں دالبندین تحصیل کے چھتر، برابچہ ودیگر علاقوں کے لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں ضلع بھر کے متاثرہ علاقوں کا میں بزات خود اپنے ٹیم کے ساتھ ایک ایک گھر کا دورہ کرچکا ہوں لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لیا اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا انھوں نے مزید بتایا ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق خان سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی متاثرین کے امداد کے لئے کوشاں رہے ہیں ہم کسی صورت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے جس دن سے طوفانی بارش آیاہیہم لوگوں کے درمیان رہے ہیں ہر قسم کے سہولیات انھیں فراہم کرنے کی ممکن کوشش کی ہے انھوں نے مزید بتایا یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے دیگر اضلاع بھی افیکٹ ہوئے ہیں ہم این جی اوز ودیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں وہ چاغی کے متاثرین کے لیئے خصوصی طور پر تعمیراتی کام میں معاونت کریں اور چاغی ایک زرعی علاقہ ہے زمینداروں کے اربوں روپے زراعت،ٹیوب ویل اور سولر تباہ ہوگئے ہیں انھیں دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔