کراچی پولیس کی کارروائی،سمگلنگ میں ملو ث مبینہ ملزم گرفتار،بڑی تعدادمیں لیپ ٹاپ اوردیگرسامان برآمد

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) کراچی سائیٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے پسنجر بس سے سمگلڈ شدہ الیکٹرونک آئٹمز 370 لیپ ٹاپ، 103ریفریجریٹر گیس سلینڈر، 90کارٹن ریفریجریٹر ٹیوب، 522 استریاں(آئرن)برآمد کرلیںجن کی مالیت تقریباً25ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم علی حسن الیکٹرانک آئٹمز پسنجر بس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی سمگل کررہا تھا۔

(جاری ہے)

برآمدشد ہ مال و گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعدکسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔دوسری جانب پاک کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پرجہان آبادمیں واقع گھرمیں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکرفیکٹری کے مالک عمر فاروق ولد محمد عالم کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر لیا ۔گرفتار ملزم گٹکا ماوا کی آمدن لیاری گینگ وار ارشد پپو گینگ کو فنڈنگ کرتاتھا۔پاک کالونی میں ایک ہفتے میں یہ چھوتی گٹکا ماواکی فیکٹری پکڑی گئی ہے۔پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔