پی ٹی آئی رہنماء جمعہ خان خلجی پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، محمد آ صف تر ین

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پی ٹی آئی رہنماء جمعہ خان خلجی پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نوٹس لے لئے بصورت دیگر صوبہ گیر احتجاج ہوگا جمعہ خان خلجی پر حملہ پاکستان تحریک انصاف پر حملہ کرنے کے مترادف ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان محمد آصف ترین نے جمعہ خان خلجی کی عیادت کے موقع پر عہداداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہیں گزشتہ روز کوئٹہ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھااور موقع سے فرارہوگئے تھے یہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جو کوئٹہ شہر میں جنگل کے قانون کی عکاسی کرتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان صبر و تحمل سے کام لیے ہم حکام بالا اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں امیدہے وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری اور ائی جی پولیس اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے جس سے پاکستان تحریک انصاف کے زمہ داران و کارکنان میں اس واقعے کے متعلق پایا جانے والا غصہ و نفرت کم ہوسکیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ائی بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی، صوبائی، ڈسٹرکٹس، وکلاء ونگ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا جس میں جمعہ خان خلجی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کریں بصورت دیگر پورے صوبے میں بھرپور احتجاج ہوگا ۔