Live Updates

وزیر اعلی مریم نواز کا صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی،ضروری انتظامی اقدامات کا حکم

نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کے اقدامات کو یقینی بنایاجائے‘کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو ہدایت شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں‘ مریم نواز شریف

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔ 29 اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا اور متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیجائیں۔لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو سروسز کے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کے اقدامات کویقینی بنائی جائے۔ نشیبی علاقوں کے عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات