وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام حاجی کیمپ کراچی میں عازمین کرام کی تربیت کا دوسرا مرحلہ جاری

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:00

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام حاجی کیمپ کراچی میں عازمین کرام کی تربیت کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ تربیت کے پہلے مرحلے کو ماہ رمضان سے پہلے مکمل کر لیا گیا تھا جس میں عازمین حج کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس مرحلے میں عازمین کو سفر حج ، پاکستان سے روانگی، کراچی ائر پورٹ سے پہلی دفعہ روڈ ٹو مکہ امیگریشن کا آغاز، سعودی ائرپورٹ آمد ، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں رہائش گاہیں، تین وقت کھانے کی ترسیل، ٹرانسپورٹ کے انتظامات، پاک حج ایپ، نسک ایپ، سعودی ویزہ بایئو ایپ، اور دوران حج آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے کے انتظامات بھی ڈائریکٹر حج کراچی کے زیر نگرانی حاجی کیمپ کراچی کے عملے نے مکمل کئے۔

(جاری ہے)

کراچی سے عازمین حج کیتربیتی پروگرامز کے دوسرے مرحلے کا آغاز 23 اپریل کو ہوا جو یکم مئی کو مکمل ہو گا اور تقریبا 16000 عازمین کو تربیت دی جائے گی۔ اس ضمن میں سید مجاب احمد رضوی، وزارت مذہبی امور انتظامی امور کے حوالے سیتربیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ مناسک و فضائل حج کے بارے میں خطیب مسجد حاجی کیمپ کراچی مفتی منیر احمد تفصیلی آگاہی دے رہے ہیں۔

تربیتی پرگرام میں احمد ندیم خان، جوائنٹ سیکریٹری و چیف ماسٹر ٹرینر نے بھی خصوصی شرکت کی اور عازمین حج کو تربیتی نشستوں کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور تربیتی پروگرامز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مزید براں جوائنٹ سیکریٹری نے وزارت سے آئے ہوئیحج ٹرینر اور خطیب حاجی کیمپ کے ساتھ ساتھ سید امتیاز علی شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی، گلزار احمد سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر حج اور حاجی کیمپ کراچی کے عملے کی۔کوششوں کو سراہا اور کراچی کے حج تربیتی پروگرامز کے انتظامات کو بہترین قرار دیا۔