رکن بلوچستان اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کو صوبائی کابینہ میں شامل کیاجائے ،سردار سلیم غوری

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کو صوبائی کابینہ میں نظرانداز کرناسمجھ سے بالاترہے جس کے باعث مسلم لیگ ن کے ورکرز،کارکنان،سپورٹرز اور ووٹرز میں سخت مایوسی اور بے چینی پائی جارہی ہے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرشیخ جعفرخان مندوخیل اور پارٹی کی دیگر اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کو صوبائی کابینہ میں شامل کیاجائے تاکہ حلقہ پی بی 05 لورالائی کے عوام کی موثرانداز میں نمائندگی ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اور حاجی محمد خان طور کارواں کے سرگرم رہنمااور مسیحی برادری کے سردار سلیم غوری،کونسلر عامر یونس،سینئر صحافی اور حاجی طور کارواں بابو محلہ یونٹ کے صدر میاں محمد طاہر بشیر آرائیں، خان صدیق گلی حاجی طور کاروان کیسینئر رہنما ملک عابد اتمانخیل، کلی سگھر کے سینئر رہنما خدائے نظر اتمانخیل،کلی رودلین کے ڈاکٹر احسان اللہ اتمانخیل اور دیگر نے اپنے ایک جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیاہیانھوں نیکہاکہ اکیس اکتوبر 2023 کو قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے لاہوراستقبال کیلیئے ہزاروں افراد پرمشتمل قافلہ تاریخی جلوس کی شکل میں فرزند حاجی محمد خان طور اتمانخیل چیئر مین ضلع کونسل لورالائی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اصغر خان اتماخیل، و عبید اللہ اتمانخیل کی قیادت میں لورالائی سیلاہور روانہ ہوا بلکہ بلوچستان کا سب بڑاجلوس لورالائی سے روانہ ہوا جوکہ لورالائی کی سیاست میں ایک تاریخی اقدام تھا انھوں نے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی میں پارٹی کیلیے قدرگراں خدمات ہیں جن کی دن رات محنت کی وجہ سے مسلم لیگ ن لورالائی ڈویڑن میں ایک عوامی قوت بن کرابھری ہے اورعام انتخابات میں حاجی محمد خان طور اتمانخیل رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر کامیابی سے ہمکنارہوئے لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہیکہ عوامی اور علاقائی خدمات سے سرشار رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمدخان جیسے سینئر رہنما کو صوبائی کابینہ سے نظراندازکرنا مسلم لیگ ن کیلئے نقصان دہ عمل ہے ہم صوبائی صدر مسلم لیگ ن شیخ جعفر مندوخیل سمیت دیگر پارٹی قیادت سے مطالعبہ کرتے ہیں کہ لورالائی کے عوام کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے حاجی محمد خان کوصوبائی کابینہ میں شامل کرکے اچھی اور اہم وزارت کاقلمدان دیا جائے تاکہ پارٹی ورکرز سپورٹرز اور ووٹرز میں پائی بے چینی اور مایوسی ختم ہو سکے۔