ق*وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب چلے گئے

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:00

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض چلے گئے ۔وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عالمی صحت ،فنانشل ٹیکنالوجیز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔عالمی اقتصادی فورم کے اس خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی ہیں۔